خضدار لیویز نے کراچی سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا

جمعہ 3 مارچ 2017 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) خضدارلیویزنے چھینی گئی آلٹو برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدار لیویز نے پیروعمر چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کراچی سے چھینی گئی آلٹو کار برآمد کرکے ایک ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے بتایا کہ گرفتار ملزم کراچی سے گاریاں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرتاتھا۔

متعلقہ عنوان :