قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے صوبے کے مختلف تھانوں سے نفری لاہور طلب

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے 5مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیئے صوبے کے مختلف تھانوں سے نفری لاہور طلب کرلی اس سلسلہ میں مختلف تھانوں سے 10,10کانسٹیبلز اور ایک ایک سب انسپکٹر لاہور پہنچ گئے ہیں پولیس اہلکار 5مارچ کی رات 12بجے تک لاہور میں ڈیوٹی انجام دیں گے اس دوران ان کی رہائش اور کھانے پینے کے لیئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں پولیس اہلکار جدید اسلحہ سے لیس ہوں گے اور کسی شخص کو تلاشی کے بغیر سٹیڈیم کے قریب نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں حساس ادارے کا بھی تعاون حاصل ہو گا ۔پسرور کے 6تھانوں سی50سے زائد اہلکار وں کو لاہور بھیج دیا گیا ہے ۔