دریائے چناب میں پانی کے آمد میں کمی نہر مرالہ راوی لنک کو15اپریل تک پانی کی فراہمی روک دی گئی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) دریائے چناب میں پانی کے آمد میں کمی نہر مرالہ راوی لنک کو15اپریل تک پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب، دریائے مناور توی، دریائے جموں توی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقام پر جمعہ کے روز پانی کی آمد 10ہزارچار سو ریکارڈ کی گئی اور ہیڈ خانکی کے لیے پانی کا اخراج پانچ ہزار کیوسک رہا۔ہیڈ مرالہ اٹھارتی کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 7042 کیوسک ،دریائے مناور توی میں 1284,دریائے جموں توی میں 2074کیوسک اور نہر اپر چناب میں 5ہزار چار سو کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔تاہم نہر مرالہ راوی لنک کو پندرہ اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :