پاکستان سپر لیگ کے بخار نے امریکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کا پی ایس ایل کی ٹیموں کی یونیفارم پہن کر جشن ، ویڈیو، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے بخار نے امریکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کا پی ایس ایل کی ٹیموں کی یونیفارم پہن کر جشن ، ویڈیو، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل قریب آتے ہی کرکٹ بخار نے امریکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے عملے نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پو اپ لوڈ کر دی جس میں امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے کرکٹ یونیفارم پہن کر خوب ہلہ گلہ کیا اور بھنگڑے ڈالے ۔ (ار)