وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی 1500ایکڑ اراضی خصوصی انڈسٹریل زون کیلئے مختص کرنے کے معاملے کی اسٹیل ملز سے منظوری لینے کا فیصلہ ، معاملہ اسٹیل مل بورڈ کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی 1500ایکڑ اراضی خصوصی انڈسٹریل زون کے لئے مختص کرنے کے معاملے کی اسٹیل ملز سے منظوری لینے کا فیصلہ ، معاملہ اسٹیل مل بورڈ کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی 1500ایکڑ اراضی خصوصی انڈسٹریل زون کیلئے مختص کرنے کیلئے اسٹیل ملز بورڈ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق معاملہ آئندہ بورڈ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ سی پیک کے تحت اسٹیل ملز کی اراضی پر انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا ۔ سی پیک کے تحت وفاقی حکومت ایک انڈسٹریل زون کراچی میں قائم کرے گی یاد رہے کہ چھٹی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں پاکستان میں 9زونز قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :