لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری 25 اپریل سے شروع ہو گی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

لاڑکانہ ۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) حکومت سندھ کی جانب سے لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری 25 اپریل سے 25 مئی تک کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے کمشنرز کی سربراہی میں ڈویزنل سینسز کوآرڈینیشن کمیٹیز اور ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ سینسز کوآرڈینیٹشن کمیٹیز تکشیل دے دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مردم شماری میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ کوئی بھی فرد گنتی سے رہ نہ جائے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کرکے اپنے قومی شناختی کارڈ اور خاندانوں کا رکارڈ بھی ساتھ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :