شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں اسامیوں پر امیدواروں کا انتخاب شفاف طریقے سے کیا گیا۔ عبدالصمد بھٹی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

لاڑکانہ ۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے یونیورسٹی کے ترجمان عبدالصمد بھٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرکس، نائب قاصد اور مالہی کے خالی آسامیوں پر تقریبن 1600 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائے تھے جن میں سے 875 امیدواروں کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں 7 ویں گریڈ سے گریڈ ایک تک کے 475 جبکہ گریڈ 7 سے 16 تک کے خالی آسامیوں پر تقریبن 400 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 350 امیدوار کامیاب ہوسکے تھے اور امیدواروں کا انتخاب شفاف طریقے سے کیا گیا ہے جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :