پاکستان نرسنگ کونسل کی تین رکنی ٹیم کا بے نظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونیٹی ہیلتھ سائنسز کا دورہ

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

لاڑکانہ ۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر نگرانی چلنے والی نرسنگ کے ادارے بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائسز کی رجسٹریشن کے متعلق اسلام آباد سے پاکستان نرسنگ کونسل کی تین رکنی ٹیم نے ادارے کی آریجا کیمپس میں قائم نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیا جس میں پروفیسر ظفر، پروفسیر عظمیٰ اور پروفیسر نسرین غنی شامل ہیں، دورے کے دوران ٹیم ممبران نے لیباریٹری، اسکل لیب، لائبریری، سیمنار ہال، کالج کی بلڈنگ، زیر تعمیر ہاسٹل، ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاکوں کا تفصیلی دورہ کیا جس کے بعد ادارے کے افسران کی جانب سے تین رکنی ٹیم کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ادارے کے پرنسپال پروفیسر ثریہ نثار، رجسٹرار ڈاکٹر افسر بھٹو اور دیگر افسران نے تین رکنی ٹیم کو گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کیے۔ دوسری جانب توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے بعد بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائسز لاڑکانہ کی رجسٹریشن کا بھی معاملہ تمام جلد ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :