انسداد دہشتگردی عدالت سکھرکی جانب سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت سکھر نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو دس روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، تفصیلات کیمطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ سکھر کی جانب سے ایک روز قبل گرفتار کیے گئے مولوی محمد علی کو انسداد دہشتگردی عدالت سکھر میں پیش کیاگیا اور عدالت سے 14 روز کیلئے ریمانڈ دیا جانے کی استدعا کی گئی ، عدالت نے مذید تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جانے کی درخواست قبول کرتے ہوئے 10روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے سپر دکر دیا گیا، واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار ملزم پر اسلحہ رکھنے اور دہشتگردی کے ارادہ سے سکھر میں آنے کے کیس داخل کیا گیا ہے۔