نجی ٹی وی کے رپورٹر شہزاد تابانی کے بھائی کے انتقال پر تاجر رہنمائوں کا اظہار افسوس

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن اور دیگر تاجر رہنمائوں گلزار بھٹو، حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی و دیگر نے نجی ٹی وی کے رپورٹر شہزاد تابانی کے بھائی محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔