ایس ایس پی سکھر کی جانب سے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کو توصیفی سرٹیفکیٹس و انعامات

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے ضلع سکھر میں قیام امن کیلئے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو ایک تقریب میں توصیفی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے ، ایس ایس پی سکھر کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرڈی ایس پی روہڑی مسعود مہر، انسپکٹر مشتاق شاہ ، ایس ایچ او پنوعاقل شوکت آرائیں، ایس ایچ اور روہڑی جہانگیر مہر، ایس ایچ او بی سیکشن اقبال ڈومکی، ایس ایچ او صالح پٹ محمد خان سیال، ایس ایچ اور ائر پورٹ تھانہ اسد پنہیار، اچار ج 15 آصف مغل ، انچار ج لانچ موڑچوکی مظفر خالدی ، اے ایس آئی ثناء اللہ کونہار کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :