پی ایم ڈی سی کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کی رجسٹریشن بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) کی جانب سے غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج سکھر کی رجسٹریشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، متعلقہ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے زریعہ اجازت دی گئی ہے کہ میڈیکل کالج میںسکھر ، خیر پور اور گھوٹکی اضلاع کے طلبہ طالبات ایم بی بی ایس کے سال اول میںداخلہ لے سکیں گے ، کالج انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلہ کے خواہشمند امیدواروںکے داخلہ کے سلسلہ میں انٹرویوکا عمل شرو ع کیا جائے واضح رہے کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں اساتذہ ، عملہ کی کمی ، میڈیکل کالج کے حوالے سے مطلوبہ شعبہ جات و سامان کی عدم دستیابی کے باعث کالج کی رجسٹریشن 2015میںمعطل کر دی گئی تھی۔