سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن اورہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تعاون سے سہ روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) اورہیلپ ایج انٹرنیشنل (HAI)کے باہمی تعاون سے بنیادی ہیلتھ یونٹ سلطان کوٹ، ضلع شکار پور میں ایک سہ روزہ فری آئی سرجری کیمپ لگایا گیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کیمپ میں معروف ماہرین امراض چشم آئی سرجن ڈاکٹر آغا نوید اور ڈاکٹر نعیم نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مشین کے ذریعے 149 منتخب شدہ مریضوں کی موتیابند سرجری کی ، مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے کہا کہ وہ آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن غربت کی وجہ سے علاج نہیں مل سکا تاہم وہ مفت علاج و معائینہ اور آنکھ آپریشن و ادویات کی فراہمی پر ہیلپ ایج انٹرنیشنل اور سرسو کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شکارپور آغا وحید، پروگرام منیجر ہیلپ ایج انٹر نیشنل شہزادو خاصخیلی، نثار احمد پٹھان اور نوید میمن اور دیگر مقامی معززین اور علاقے کی سماجی شخصیات کے فوکل پرسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :