نئی نسل کو نقل کے ناسور سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ

جمعہ 3 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ سید عباداللہ شاہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کو نقل کے ناسور سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،میٹرک کے حالیہ سالانہ امتحانات میں بلوچستان بورڈ نے طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھ پرچے کو پیچیدہ نہیں بنایا ہے ،نقل کے ناسور کو ختم کیئے بغیر نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ہے ،والدین سمیت میڈیا اور کمیونٹی اس ناسور کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران غریب آباد سینٹر کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینٹر کے سپرٹنڈنٹ صاحبزادہ نسیم کاکڑ،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محمد انور کھیتران،حاجی محمد یونس رند و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نقل معاشرتی ناسور ہے جو نئی نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمہ کے لیے والدین اور استاتذہ سمیت کمیونٹی کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے تاکہ ہم نئی نسل کے مستقبل کو محفوط بنا سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی معیار کو بلند بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے سربراہان کو بنیاد ی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نتائج کاریشو80فیصد رہا تھا جو ہمارئے اساتذہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امسال بھی نتائج مثبت آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :