سبی،تاریخی میلہ میں مزید جدت لانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہے،کمشنر سبی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء)کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی کا سالانہ میلہ تاریخی میلہ ہے اس میلے میں مزید جدت لانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کے دوسرئے روز سردار چاکر ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل امور حیوانات داکٹر غلام حسین جعفر ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران سمیت ضلعی و پاک آرمی کے آفیسران موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کے انعقادسے جہاں مالداروں کو کروڑو ں روپے کا فائد ملتا ہے تو وہاں عوام کو بھی ایک روایتی اور پر رونق تفریح مہیا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں صوبے کی تمام اقوام کیسربراہان، نواب سردار اور قبائلی عمائدین کی شرکت سے نہ صرف بھائی چارئے اور ملی یگانگت کو فروغ ملتا ہے بلکہ اس سے دوریاں بھی کم ہونے کا موثر ذریعہ بنتا ہے انہوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ سبی میلے میں مزید جدت لانے کے لیے اپنی صلاحیات کو برئوئے کار لائوں تاکہ سبی میلے کی ماضی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کیا جاسکے اس موقع پر ٹیبلو شو ،جمنا سٹک ،جوڈو کراٹے ،جیپ جھمپ،نیزہ بازی اور دیگر رنگارنگ پروگرام پیش کیئے گئے جسے لوگوں نے بہت سراہا ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیئے اور اپنی جانب سے توانا اور خوبصورت جانوروں کے مالکان کے لیے مبلغ دس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔