دفتر ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی مستونگ کا اعلامیہ

جمعہ 3 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء)دفتر ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی مستونگ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع مستونگ کے لوکل /ڈومیسائل مستحقین زکوٰةطلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال2016-17میں تعلیمی وظائف از زکوٰة فنڈ کے حصول کیلئے مکمل تعلیمی وظائف فارمز بمعہ دیگر ضروری دستاویزات اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے توسط سے 31مارچ2017تک دفتر ضلع زکوٰة و عشر کمیٹی مستونگ واقع الفلاح روڈ مستونگ میں جمع کروائیں مقررہ تاریخ کے بعد اور نامکمل فارمز زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزید معلومات کیلئے فون نمبر(0843)895312پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کریں ۔