Live Updates

پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، نامور سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلانکلے

جاویدہاشمی نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھیں گے ،ٹکٹ خرید لیا ،سابق وزیراعظم گیلانی بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلا،آفریدی کے فین نکلے ،پشاور زلمی کوفیورٹ قراردیا، پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کا وقار بحال ہوگا،عمران خان کا پی ایس ایل فائنل کی مخالفت ان کا اپنا نظریہ ہے ،لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی حمایت کرتا ہوں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 مارچ 2017 22:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،گیلانی ،ہاشمی سمیت ملک کے نامور سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلانکلے ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ایس ایل کو قومی کرکٹ کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا فین ہوں اس لئے پشاور زلمی کو سپورٹ کرونگا،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کا وقار بحال ہوگا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد انتہائی اہم ہے ،میچ سے پاکستان کا امیج مثبت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے عمران خان کا اپنا نظریہ ہے ،میں مخالفت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

میں لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی حمایت کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی نہیں ،بین الاقوامی مسئلہ ہے،ملک میں قیام امن کیلئے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔دوسری طرف سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بے قرارنکلے ، جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے لی ہے نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھوں گا،تمام ٹیمیں ہی میری فیورٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کے ساتھ نہیں عوام میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات