جرمن سفارتخانے اور امریکی ادارے (آئی سی آرڈی) نے پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی پر فنڈز لینے کی افواہوں کوسختی سے تردید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 مارچ 2017 22:00

جرمن سفارتخانے اور امریکی ادارے (آئی سی آرڈی) نے پاکستان علماء کونسل ..
لاہور(سید فرزندعلی /نیوزرپورٹر۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2017ء) جرمن سفارتخانے اور امریکی ادارے (آئی سی آرڈی) نے پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی پر فنڈز لینے کی افواہوں کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ انہوں نے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مدارس کے نام پر علم وامن فاوٴنڈیشن کے چےئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو کوئی فنڈز ریلیز نہیں کئے تاہم وہ مسلمانوں اور غیر مسلم کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے کردار اداکرنے پرحافظ طاہر محمود اشرفی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخواہش رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں طاہر محمود اشرفی کے ساتھ ملکر پاکستان میں کام کریں گذشتہ روز جرمن سفارتخانے کی سفیر Ina Lepelکے دستخط سے دفتری لیڑپیڈ پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو بھیجے گئے خط میں پہلے افسوس کا اظہار کیاگیاکہ آج کل علم وامن فاوٴنڈیشن غیر مصدقہ جھوٹی رپورٹس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہاہے انہوں نے کلےئر کیا کہ اسوقت آن بلاگز پر20ہزار مدارس کی مانیٹرنگ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علم وامن فاوٴنڈیشن کو 8,700یوروز جاری کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ جھوٹی اورمن گھڑت ہیں جرمن سفیر کا مزید کہناتھاکہ وہ پاکستانی قانون کے مطابق پاکستان میں مختلف این جی اوز کے ساتھ ملکر تعلیم ،انسانی حقوق،خواتین کی ترقی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کام ضرور کررہے ہیں لیکن فی الحال جرمن سفارتخانہ اور علم وامن فاوٴنڈیشن کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اورنہ ہی انہیں کوئی فنڈز ریلیز کئے گئے اسی طرح امریکی ادارے انٹرنیشنل سینٹربرائے مذہب اور سفارتکاری (آئی سی آرڈی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایگزیکٹیو نائب صدر James Pattonکی جانب سے بھی حافظ طاہر محمود اشرفی کے نام یہ وضاحتی تحریری پیغام جاری کیاگیاکہ ان کی تنظیم نے علم وامن فاوٴنڈیشن کو پاکستان کے کسی پراجیکٹ کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے ان کاکہناتھاکہ ہم فرقہ وارانہ تقسیم کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کچھ دوسرے دوستوں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں تاہم ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں علم وامن فاوٴنڈیشن کے ساتھ چلاجائے کیونکہ مذاہب کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے بہت اچھا کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :