پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 40 فیصد حصص کی رقم مل گئی

جمعہ 3 مارچ 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 40 فیصد حصص کے فروخت کی رقم مل گئی، یہ حصص 28 روپے فی شیئر کے حساب سے چینی کنسورشیم کو فروخت کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو چائنیز کنسوشیم کی جانب سے مذکورہ 40 فیصد حصص کی 8 ارب 96 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے، یہ رقم اگلے ہفتے تک اسٹاک بروکرز کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے باقی 20 فیصد حصص آئی پی او کے ذریعے جون تک عوام کو فروخت کئے جانے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :