تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا

جمعہ 3 مارچ 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔ 200 ارب سے زائد کی لاگت سے کول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائرکلو میٹر اراضی پر زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پر تقریبا 210 ارب روپے کی لاگت سے کوئلے کی کھدائی اور بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام 30 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔ ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6 کے معاہدے بھی ہو چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیر تکمیل منصبوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :