آصف زرداری کا پی پی پی صوبہ پختونخواہ کے سینئر لیڈر سید ایوب شاہ کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 3 مارچ 2017 23:55

آصف زرداری کا پی پی پی صوبہ پختونخواہ کے سینئر لیڈر سید ایوب شاہ کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے سابق ایم پی اے اور پی پی پی صوبہ پختونخواہ کے سینئر لیڈر سید ایوب شاہ کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ چھوٹے بھائی کا انتقال خاندان کے لئے بہت بڑا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنج و الم کے ان لمحات میں میری ہمدریاں اور دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :