رائے ونڈ ،سی پیک ترقی کا زینہ ہے ،دہشت گردی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ، مشیروزیر اعلیٰ پنجاب

عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے ،محاذ آرائی اور افراتفری نہیں، مرزا محمد جاوید

جمعہ 3 مارچ 2017 23:52

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ سی پیک ترقی کا زینہ ہے ،دہشت گردی کو منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ،پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے نہ ہی آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے ،عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے ،محاذ آرائی اور افراتفری نہیں ،وہ ان خیالات کا اظہار نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کررہے تھے ،انہوں نے نواز شریف فارم ہائوس جاتی عمرہ میں پرسنل سیکرٹری وزیر اعظم قمرالزمان ،معاون خصوصی مذہبی امور اوقاف حبیب اللہ بھٹی ،مسلم لیگی رہنمائوں طارق آفندی ،ایکسین چودھری رشید اور کیساتھ نماز ادا کی ،مرزا محمد جاوید نے کہا کہ سیاسی تنازعات حل کرنے اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کا اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کا چیئرمین منتخب ہونااعزاز ہے ،حکومت پرامن ہمسائیگی پالیسی پر چل رہی ہے ،رابطوں کو فروغ دینے سے ہی ایشاء میں خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوںکی تکمیل سے اندھیرے جلد دور ہوں گے ،اور عوام کو سستی بجلی بھی ملے گی ،جھنگ ،شیخوپورہ اور بلوکی میں لگنے والے 3600میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹ اسی سال مکمل ہوں گے ،سی پیک کے تحت معاشی تعاون کا آغاز ہوا ہے ،راہداری منصوبہ چینی صدر کا عظیم تحفہ ہے ۔