آصف زرداری اور خورشید شاہ کا آل پارٹیز کانفرنس اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر تفصیلی مشاورت ، قومی اسمبلی کے 6مارچ کے اجلاس کی حکمت عملی پر بھی غور

جمعہ 3 مارچ 2017 23:48

آصف زرداری اور خورشید شاہ کا آل پارٹیز کانفرنس اور ملکی سیاسی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کر کے آل پارٹیز کانفرنس سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں (آج ) ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی اے پی سی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں فاٹا اصلاحات پر تفصیلی مشاورت اور قومی اسمبلی کے 6مارچ سے شروع ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ (ار)