رینجرزسندھ کی کاروائی،دہشتگردی اوراسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ایم کیوایم ارکان سمیت 4گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 مارچ 2017 20:14

رینجرزسندھ کی کاروائی،دہشتگردی اوراسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ایم کیوایم ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مارچ2017ء) : رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں کیں،جس کے نتیجہ میں4ملزمان گرفتارکرلیے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سعودآباد،گزری اور مچھرکالونی میں کاروائیاں کیں۔رینجرزآپریشنزکے دوران 4ملزمان مصطفی رحمان،ثناء اللہ،وسیم جمیل اور افتخاراحمدکوگرفتارکیاگیاہے۔ملزم دہشتگردی، اسلحے کی ترسیل اور اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ہیں۔ان ملزمان میں متحدہ پاکستان کارکن وسیم جمیل جبکہ ایم کیوایم لندن کارکن افتخاراحمدبھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :