سرکاری ملازمین جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں،پرویزخٹک

صحت سماجی خدمت کا اہم ترین شعبہ ہے ،منسلک لوگوں کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہئے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

سرکاری ملازمین جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ حکومت نے پہلے بھی مسائل حل کئے ہیں اور آیندہ بھی ہر ممکن تعاون کریگی۔ وہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سوات کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے گفتگو کر رہے تھے۔

صوبائی وزیرمحمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتحب کابینہ سے باضابطہ حلف لیا۔ نومنتخب کابینہ کے اراکین میں صدر خورشید ا حمد ، سنیئر نائب صدر ناصر علی، نائب صدر اول ہارون رشید، نائب صدر دوم اختر علی، جنرل سیکریٹری محمد ایاز فاروقی اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر خورشید احمد نے سپاس نامہ پیش کیا اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات خصوصاً پیرا میڈکس کیلئے دی گئی مراعات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت سماجی خدمت کا اہم ترین شعبہ ہے۔اس شعبے سے منسلک لوگوں کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہئے۔ پیرامیڈکس عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں حکومت دستیاب وسائل کے مطابق ہر قسم کی مدد کریگی۔

متعلقہ عنوان :