(ن) لیگ پی سی ایل کے فائنل میچ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے‘اعجاز چوہدری

نواز حکومت کا ہر منصوبہ مال بنا نے کے لیے ہیں ،حکومت کر فیولگا کر میچ کر وا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہیتی ہے

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

(ن) لیگ پی سی ایل کے فائنل میچ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پی سی ایل کے فائنل میچ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے ، ایک میچ کر وانے کے لیے اربوں رو پے لگا ئے جارہے ہیں ،میچ کی ٹکٹیں (ن) لیگ نے اپنے چمچوں اور درباریوں کو دے دی ہیں جبکہ عام عوام ٹکٹ کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، ٹکٹیںبلیک میں فروخت کی جارہی ہیں ِ،نواز حکومت کا ہر منصوبہ مال بنا نے کے لیے ہیں ،حکومت کر فیولگا کر میچ کر وا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہیتی ہے،میچ کے روز پانی ، بجلی ، گیس اور موبائل سروس بند ہو گی ،تحریک انصاف ملک میں کھیلوںکے میدانوںکو آباد دیکھنا چاہیتی ہے، پاکستا ن میں کرکٹ کی بحالی کی خو شی تحریک انصاف سے زیادہ کسی اور کو نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے فاٹاکی عوام کو فاٹا کے کو کے پی کے میں ضم کر نے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ 2018سے پہلے فاٹاکوباقاعدہ خبیر پختونخوا میں شامل کر نے کے لیے تما م اقدمات مکمل کیے جا نے چاہیے، کے پی کے میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کی طرز پر فاٹا میںبھی جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلے سطح ؑپر منتقل کیے جا ئیں،آئندہ عام انتخابا ت میں ایم این اے اور ایم پی ایز کے انتخابات فاٹا میں بھی ہوں تاکہ فاٹا کی عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میںجا کر ان کے مسائل کے حل کر لیے آواز بلند کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :