ای سی او سربراہ اجلاس کا 20 سال بعد پاکستان میں کامیاب انعقاد حکومت کی درست خارجہ پالیسی کا آئینہ دار ہے ‘نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردی کیخلاف کامیاب کارروائیوں سے عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد میں مزید اضافہ ہو اہے

پا کستان مسلم لیگ (ن)کے ر کن قومی اسمبلی خلیل جارج کا بیان

جمعہ 3 مارچ 2017 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پا کستان مسلم لیگ (ن)کے ر کن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہاہے کہ ای سی او سربراہ اجلاس کا 20 سال بعد پاکستان میں کامیاب انعقاد وفاقی حکومت کی درست خارجہ پالیسی کا آئینہ دار ہے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد میں مزید اضافہ ہو اہے۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کا نا صرف شائقین کرکٹ بلکہ پوری قوم نے زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔ خلیل جارج نے کہا ہے کہ ای سی او سربراہ اجلاس کا 20 سال بعد پاکستان میں کامیاب انعقاد وفاقی حکومت کی درست خارجہ پالیسی کا آئینہ دار ہے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد میں مزید اضافہ ہو اہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کرانے کے فیصلے کے دوررس نتائج نکلے گے اور پی ایس ایل کے فائنل سے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کا مثبت تاثر اجاگر ہونے کے ساتھ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ر کن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہاہے کہ اسلام آباد میں کامیاب ای سی او سربراہ اجلاس میں عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی مزموم کوششیں ناکام ہوگئی ہیں جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے بدولت رکن ممالک کے درمیان باہمی رابطوں و تجارت میں اضافہ اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔