آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے ،پاکستانیت کا شعور پھیلانے کیلئے 28مارچ کو پاکستان زندہ باد کانفرنس منعقدہوگی

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج مفتی محمد حیات القادری کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 مارچ 2017 23:37

آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت محب وطن قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے پاکستانیت کا شعور پھیلانے کیلئے 28مارچ کو نواب شاہ میں پاکستان زندہ باد کانفرنس منعقد کی جائیگی سزایافتہ گستاخان ِ رسول کو فوری پھانسی دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اہلسنّت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی مسلم معاشروں میں انتشار اور فساد پھیلانا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے مسلم حکمران متحد ہوکر اسلامی دنیا کے مسائل پر غور کریں گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے خون کا آخری قطرہ بھی ناموس رسالت پر قربان کردیں گے مصطفائی معاشرے کا قیام ہی بے سکونی کا بہترین علاج ہے عالمی گریٹ گیم کے تحت مسلم دنیا میں دہشتگردوں کروائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :