نفاق اور تفرقہ کی منفی سیاست ملک و قو م کیلئے زہر قاتل ہے،پاکستان کی چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کرینگی تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا، پاکستان ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریفکی منتخب نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 3 مارچ 2017 23:23

نفاق اور تفرقہ کی منفی سیاست ملک و قو م کیلئے زہر قاتل ہے،پاکستان کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کریں گی تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفاق اور تفرقہ کی منفی سیاست ملک و قو م کیلئے زہر قاتل ہے اوریہ وقت اتحاد اوراتفاق کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ بھائی چارے ، یگانگت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے ۔