پنجاب بھر میں ہوٹلوں، ریستورانوںاور یگر مقامات پر شیشہ سموکنگ پر عائد پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

جمعہ 3 مارچ 2017 23:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ہوٹلوں،ریستورانوں سمیت کھلے و دیگر مقامات پر شیشہ سموکنگ پر عائد دفعہ 144کی پابندی میں 31مارچ تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے ، ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن کے ذریعے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیشہ سموکنگ کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ویجی لینس شعبہ سرے سے فعال ہی نہیں ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس سلسلہ میں دفعہ 144کا نفاذ کی کاغذی کاروائی کے برعکس شیشہ سموکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :