میونسپل کمیٹی میاں چنوں کا ششماہی بجٹ اجلاس

متوقغ اخراجات 12.57.08.230کا بجٹ پیش کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

جمعہ 3 مارچ 2017 22:53

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) میونسپل کمیٹی میاں چنوں کا ششماہی بجٹ اجلاس رواں مالی سال 2016.17بہائوالدین زکریا ہال میں چوہدری محمد رمضان رسول وائس چیئر مین ،کنوینئر میونسپل کمیٹی میاں چنوں ہوا،بجٹ اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے موصولہ ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی میاں چنوں کا بجٹ برائے 02.01.1017تا30.06.

(جاری ہے)

2017(عرصہ 6ماہ) مرتب کیا گیا،جس میں اس دوران موصولہ آمد ن و اخراجات کے تخمینہ جات پنجاب لوکل گورنمنٹ (بجٹ) رولز ترتیب دیئے گئے ، اجلاس میںمتوقعہ آمدن15.22.60.928روپے،متوقغ اخراجات 12.57.08.230کا بجٹ پیش کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،اجلاس میں چیئرمین ندیم اختر چوہدری،ٹی ایم او سعید احمد ملک،چیف آفیسر سعید احمد،سید سجاد حسین شاہ،خالدجمال،عبدالستار،اپوزیشن ڈاکٹر غزالہ شاہین،شہزاد آصف ببی،ایاز گیلانی،خالد مسعود، میاں امیر بودلہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :