سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کے گھر نئے مہمان کی آمد

علی حیدرگیلانی ایک اور صاحبزادے کے باپ بن گئے‘گیلانی خاندان میں خوشی کا سماں ‘بلاول سمیت سیاسی شخصیات کی مبارکباد

جمعہ 3 مارچ 2017 22:45

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کے گھر نئے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کے گھرایک نئے مہمان کی آمدہوئی ہے ،علی حیدرگیلانی ایک اورصاحبزادے کے باپ بن گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کو رہائی کے بعد ایک اور بڑی خوشی مل گئی ہے ، لاہور کے ایک نجی ہسپتال میںان کے صاحبزادے کی ولادت ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں، دوسری طرف چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے علی حیدرگیلانی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباددی ہے ،جبکہ گیلانی خاندان میں بھی ایک نئے مہمان کی آمد پر خوشی کا سماں ہے ،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی تین برس شدت پسندوں کی قید میں رہنے کے بعد گزشتہ برس بازیاب ہوئے تھے۔