مالی سال 2017-18ء میں پی این سی اء میں آپریشن ضرب عضب اور دیگر جنگی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ’’وار گیلری‘‘ بنے گی ، لاگت ساڑھے پانچ کروڑ روپے آئے گی

جمعہ 3 مارچ 2017 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) مالی سال 2017-18ء میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آپریشن ضرب عضب اور دیگر جنگی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ’’وار گیلری‘‘ بنے گی۔ لاگت ساڑھے پانچ کروڑ روپے آئے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نئے مالی سال میں وار گیلری بنانے کے لئے بھی وزارت اطلاعات و نشریات کے پی ایس ڈی پی کے تحت ساڑھے 5 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری کی تجویز دی گئی ہے۔

منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ وار گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک لڑی جانے والی جنگوں‘ فوجی آپریشنوں بشمول آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اسی طرح جنگی ہیروز کی پورٹریٹ بھی گیلری میں آویزاں کی جائیں گی۔ فوجی آپریشنوں میں قربانیوں سے آنے والی نسل کو آگاہ کرنے کی تصاویر گیلری کا حصہ ہوں گی۔ 2017-18ء میں منصوبے کیلئے 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ …(رانا+ ا ع)

متعلقہ عنوان :