یونان کی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے آنے والے 30پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

جمعہ 3 مارچ 2017 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) یونان کی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے آنے والے 30پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ مذکورہ پاکستانی غیر قانوی طریقے سے باڈر عبور کر کے یونان میں داخل ہوئے تھے جنہیں وہاں کی سکیورٹی نے گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

30پاکستانیوں کو گزشتہ روز گلف ائیر لائن کی پرواز764کے ذریعے واپس پاکستان بھجوا دیا گیا ۔ ائیر پورٹ پر امیگر یشن حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید پوچھ گچھ کے لئے جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :