لاہورہائیکورٹ نے بند سی این جی سٹیشن کو 11 لاکھ بل بھجوانے کیخلاف درخواست پرجی ایم سوئی گیس کو چار ہفتوں میں فیصلے کا حکم دے دیا

جمعہ 3 مارچ 2017 21:25

لاہورہائیکورٹ نے بند سی این جی سٹیشن کو 11 لاکھ بل بھجوانے کیخلاف درخواست ..
لاہور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے بند سی این جی سٹیشن کو 11 لاکھ بل بھجوانے کیخلاف درخواست پرجی ایم سوئی گیس کو چار ہفتوں میں فیصلے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سی این جی اسٹیشن کے مالک ملک افضل کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ کینال روڈ پر سی این جی اسٹیشن کئی ماہ سے بند پڑا ہے سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باوجودسوئی ناردن گیس پائپ لائن نے باوجود 11 لاکھ کا بل بھجوا دیا گیا‘ عدالت سے سی این جی پی ایل کی جانب سے بھجوائے گئے بل کو کالعد م قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے جی ایم سوئی گیس کو سی این جی اسٹیشن کی درخواست پر چار ہفتوں میں فیصلے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :