رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی پولیس مقابلے میں جاں بحق بھائیوں کے گھر آمد

جمعہ 3 مارچ 2017 19:24

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مبینہ پولیس گردی کے شکار خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ مبینہ پولیس مقابلے میں دو بھائیوں کے قتل کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق دو بھائیوں کے گھر آمدکے موقع پر کیا ۔

غلام سرور خان نے جاں بحق بھائیوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق بھائیوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر غلام سرور خان نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ حقائق کے مطابق شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پولیس گردی کے خلاف اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی جائے گی۔