وزیراعظم محمد نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 3 مارچ 2017 19:19

وزیراعظم محمد نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد ..
سپن وام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم درانی، عباس آفریدی، انجینئر امیر مقام کے علاوہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کر کے ڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ کرم تنگی ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور یہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے کرم تنگی میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس ڈیم سے 83.4 میگاواٹ ماحول دوست بجلی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختونخوا میں زرعی مقاصد کے لئے پانی حاصل ہوگا اور سیلاب سے بچائو بھی ممکن ہوگا۔ یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔