یوسی چیئرمین ارسلان انقلابی سے اظہارتعزیت

جمعہ 3 مارچ 2017 19:14

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) میئر حیدرا ٓباد سید طیب حسین،ڈپٹی میئر سیدسہیل مشہدی،میونسپل کمشنر شاہد علی خان نے مشترکہ بیان میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے سابقہ افسر سلیم انقلابی مرحوم کی والدہ اور یوسی چیئرمین ارسلان انقلابی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین بالخصوص ارسلان انقلابی کو صبر جمیل کی توفیق دے۔آمین۔

متعلقہ عنوان :