شارجہ میں گزشتہ ماہ لاپرائی کرنے والے 281ڈرائیورزکی گاڑیاں صبط کی گئیں

جمعہ 3 مارچ 2017 17:40

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ2017ء) : شارجہ پولیس نے بےاحتیاتی سے کام لینے والےڈرائیورز کے خلاف مہم کرتے ہوئے ماہ فروری میں281گاڑیاں پکڑیں۔شارجہ پولیس کے ٹریفک اور پیٹرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹراحمدسعید کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے کار ڈرائیورز کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کے ڈرائیور سڑک پر اسٹنٹ کرتے ہوئےاور دوسرے کارڈرائیورز میں افراتفری پھیلاتے ہوئے دکھائی دیے۔

کرنل النور کہا کہنا تھا کہ’’ضبط کی گئی گاڑیوں میں وہ بھی شامل تھیں جن کے انجن سے اونچی آوازیں آتی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتب بازی دکھانے والے ناصرف ابھی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ اردگرد کے افراد بھی اس سے متاثرہوتے ہیں۔کاروائی کا یہ عمل مارچ میں بھی اسی طرح جاری رہے گا‘‘۔

متعلقہ عنوان :