بھارتی فوج کی کمزوریاں سامنے لانے والے اہلکار کی لاش برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 مارچ 2017 17:12

بھارتی فوج کی کمزوریاں سامنے لانے والے اہلکار کی لاش برآمد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مارچ 2017ء) : گذشتہ کچھ عرصے میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں جن میں بھارتی اہلکاروں نے بھارتی فوج میں بے قاعدگیوں اور اہلکاروں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کی شکایات کیں۔ ان ویڈیوز کے سامنے آتے ہی بھارتی فوج کا پول کھُل کر سامنے آ گیا تاہم اب ان میں سے ایک بھارتی فوجی کی لاش اس کے اپنے ہی بیرک سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی اہلکار میتھیو دی لالی کنٹونمنٹ میں تعینات تھا جو کہ ہفتے ہی سے چھٹیاں کر رہا تھا، ڈھونڈے جانے پر میتھیو کی لاش اس کے بیرک سے برآمد ہوئی۔ میتھیو کی لاش برآمد ہونے پر بھارتی آرمی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میتھیو کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا میتھیو نے خود کُشی کی یا یہ قتل کا واقعہ ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج میں میتھیو کی ہلکات کے بعد کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :