وزیر اعظم نوازشریف نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ڈیم کی تعمیر کیلئے یو ایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کریگا

ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کابل کاشت ہوسکے گی

جمعہ 3 مارچ 2017 17:06

وزیر اعظم نوازشریف نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ڈیم کی تعمیر ..
میرانشاہ/بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) وزیر اعظم نوازشریف نے شمالی وزیرستان اور بنوں کے سنگم پر واقع کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس منصوبے کے لئے یو ایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا افتتاح کیاجس کی تعمیر کیلئے یو ایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا ۔

ڈیم کی تعمیر دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا،ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی،اس کی تعمیر سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کابل کاشت ہوسکے گی،کرم تنگی ڈیم سے 83.4میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوسکے گی جو ماحول دوست اور سستی ہوگی،توانائی کے تحفظ میں یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،یہ ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر واقع ہے،اس کی تعمیر سے خیبرپختونخواہ،شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ڈیم کی تعمیر سے سیلاب سے بچائو ممکن ہوگا۔