ْشیخ رشید کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹرین کے ذریعے لاہور آنے کا فیصلہ

جمعہ 3 مارچ 2017 16:51

ْشیخ رشید کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹرین کے ذریعے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹرین کے ذریعے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹرین کے ذریعے لاہور آؤں گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے ٹرین میں آنے کا فیصلہ میچ دیکھنے کی سرگرمی کو عوامی رنگ دینے کیلیے کیا، شیخ رشید ہفتہ کو ساڑھے چار بجے ریل گاڑی کے ذریعے پنڈی سے لاہورآئیں گے ،ْ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے لاہور جارہا ہوں اور پورے جوش سے شریک ہوں گا۔