کوئٹہ، فاٹاکو خیبرپختونخواء میں ضم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، زمرک خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی چاہئے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے،پارلیمانی لیڈر اے این پی

جمعہ 3 مارچ 2017 16:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹاکو خیبرپختونخواء میں ضم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور ترقی کیلئے جدوجہد کی ہے جو لوگ فاٹا اور سی پیک پر پشتونوں کے برخلاف فیصلے کرتے تھے آج وہ تنہا رہ گئے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست نے ایک با ر پھر ثابت کردیا کہ ہم نے ہمیشہ پشتونوںکی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی نیشنل پارٹی کی بارہ مارچ کی لانگ مارچ سے ڈر کر فاٹا اصلاحات کو کابینہ میں پیش کیا اور فاٹا کو خیبرپختونخواء میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کی کامیابی ہے عوامی نیشنل پارٹی چاہئے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہماری قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی جو لوگ زئی اور خیلی کی سیاست کرتے ہے وہ ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک جانب ملک میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے نتیجے میں اب تک متعدد بے گناہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ دوسری جانب صوبہ پنجاب اور سندھ میںآ باد پشتونوں کے خلاف اٹھائے جانے والے ظالمانہ اور پرتشدد اقدامات منفی طرز عمل اور تضحیک آمیز رویئے کی جانب اشارہ ہے جس کی واضح مثال ترجمان منڈی بہائو الدین پولیس اور انجمن تاجران لاہور مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پشتون تاجروں مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز کو نوٹسز کا جاری کیا جانا ہے جس کا مقصد ملک کے اندر برادر اقوام کے مابین نفاق ڈالنے کی ایک دانستہ کوشش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک نفرت اور تعصب کی سیاست نہیں کی پاکستان تمام اکائیوں کا ایک مشترکہ گلدستہ ہے ہمیں تو یہ طعنہ دیاجاتا ہے کہ یہ نفرت اور تعصب کی بات کرتے ہیں لیکن جب سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنی ہے وہ کیا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب سے کیا گلہ کریں یہاں بلوچستان میں بھی یہ ہورہا ہے کوچوں کو روک کر بزرگ شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ہم تشدد سے نفرت کرتے ہیں اور ہم نے آج تک بندوق نہیں اٹھائی داڑھی اور پگڑی کی بنیاد پر لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔