منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی میرپور کے فارغ 30ملازمین کو فوری بحال کیاجائے ‘حکومت کی طرف سے ایم ڈی ایچ اے کے ملازمین کی فراغت بہت بڑا مسئلہ ہے ‘ایسے اقدام سے 30خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں

سابق امیدار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپوراخلاق احمد جذبی نے ہڑتالی کیمپ میں جا کر ملازمین سے اظہار یکجہتی

جمعہ 3 مارچ 2017 15:47

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی میرپور کے فارغ ہونے والے 30ملازمین کو فوری بحال کیاجائے حکومت کی طرف سے ایم ڈی ایچ اے کے ملازمین کی فراغت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ایسے اقدام سے 30خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ملازمین اپنے حقوق اور مطالبات کے حق کیلئے جو احتجاج کر رہے ہیں اس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ملازمین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک ملازمین کو ان کی پرانی جگہوںپر بحال نہیں کر دیاجاتا ۔

ان خیالات کا سابق امیدار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپوراخلاق احمد جذبی نے ہڑتالی کیمپ میں جا کر ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر فی الفور ان ہڑتالی ملازمین کو ان کی جگہوں پر بحال کیاجائے اگر بروقت ایسا فیصلہ نہ کیا گیا تو میرپور میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی جبکہ ایسے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کے ساتھ اول دن سے ناروا سلوک کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایم ڈی ایچ اے کے ملازمین کی فراغت ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت کی طرف سے ان ملازمین اور میرپور کی عوام کو ووٹ دینے اور منگلا ڈیم کی خاطر قربانیاں دینے کے صلہ میں ایساسلوک کیاجارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :