کشمیر ی قوم پرست جماعتوں کا آزاد کشمیر کے سینئرمشیر کی مقبول بٹ شہید کیخلاف بیان بازی پر قوم پرستوں کا مقبول بٹ کی تصاویر اٹھائے ہجیرہ سے شروع ہونے والا ’’لانگ مارچ ‘‘ کوہالہ پہنچ گیا

جمعہ 3 مارچ 2017 15:34

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) کشمیر ی قوم پرست جماعتوں کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کے سنئیر مشیر کی طرف سے مقبول بٹ شہید کے خلاف بیان بازی کے رد عمل میں قوم پرستوں کا مقبول بٹ کی تصاویر اٹھائے ہجیرہ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ راولاکوٹ اور دھیرکوٹ سے ہوتا ہوا کوہالہ پہنچ گیا آج قافلہ پاکستان اور آزادکشمیر کی سرحدپر واقع کوہالہ کے تاریخی مقام پر پڑاؤ ڈالنے کے بعد مظفر آباد روانہ ہوگاکوہالہ میں قوم پرست طلبہ تنظیم این ایس ایف لبریشن فرنٹ ،محاذ رائے شماری ،کے این پی کے کارکنوں کا ریلی اور کارواں کا استقبال دھیر کوٹ میں لبریشن فرنٹ (یاسین ملک )اور لبریشن فرنٹ (صغیر) کے کارکنوں کا قوم پرستوں کا لانگ مارچ کا پر تپاک استقبال چمیاٹی میں مسلم کانفرنسی کارکنوں کا کارواں کا استقبال چمیاٹی اور دھیرکوٹ کی وادیاں خود مختار کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی پیدل لانگ مارچ مظفرآباد تک جائے گا اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیاجائے گا مارچ سات روزقبل ہجیرہ سے شروع ہوا تھا جو راولاکوٹ میں ایک ریلی کے بعد راستے میں مجاہد آباد پاک گلی زیارت بازار پانیولہ جنڈاٹھی ارجہ دھیر کوٹ ۔

(جاری ہے)

چمیاٹی میں اجتماعات منعقد کرتے گزشتہ رات چمیاٹی پہنچا تھا جہاں رات قیام کے بعد جمعہ کے روزچمیاٹی سے ریلی کے بعد رات گئے کوہالہ پہنچا اس ریلی سے محاذ رائے شماری سینٹر کمیٹی کے ممبر محمود احمد مسافراورنیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں شاہد شارف ،اعجاز خان ،اظہر کاشر ،سکندر قمر ،خلیل چغتائی این ایس ایف کے سیکریٹری جنرل اکرام جہانگیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں کمانڈر رزاق اعظم انقلابی ناصر سرور احتشام الحق لبریشن فرنٹ یاسین ملک کے راجہ طفیل عجائب راجہ تسنیم اشرف راجہ اشفاق باغی لبریشن فرنٹ صغیر کے سیکریٹری مالیات راجہ سبیل الرحمان اور دیگر نے خطاب کیا دھیرکوٹ سے لبریشن فرنٹ صغیر کے سیکریٹری مالیات راجہ سبیل اور لبریشن فرنٹ یاسین کے راجہ تسنیم اشرف بھی اس کارواں کا حصہ بن چکے ریلی کے شرکاء جسکو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے مقبول بٹ کی راہ ہماری ہے جنگ ہماری جاری ہے مقبول بٹ کی راہ پر متحد بڑھے چلو بڑھے چلو تیر ا قائد میرا قائد بٹ قائد بٹ قائد راشہ راشہ بٹ راشہ ہندوستا ن کا ترجمان کے بی خان کے نعرے لگا رہے تھے ریلی اور جلسہ کے بعد شرکاء مظفرآباد کی طر ف روانہ ہو گئے مقررین نے کہا کہ لانگ مارچ کا یک نکاتی ایجنڈا حکومتی مشیر کے بی کی برخاستگی اور مظفرآباد حکومت کی طرف ان گستاخانہ ریمارکس پر معافی مانگنا ہے ہندوستان نے مقبول بٹ کو پھانسی دی اسے ڈاکو اور قاتل قرار دیا یہی زبان اب آزادکشمیر کا مشیر وزیر اعظم کی موجودگی میں استعمال کر رہا ہے آزادکشمیر کی حکومت خاموش ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزادکشمیر کی حکومت کا مقبول بٹ کے متعلق وہی مؤقف ہے جو بھارت کا مؤقف ہے شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر راولاکوٹ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور سنئیر وزیر طارق فاروق کی موجودگی میں مشیر حکومت کے بی خان کی طرف سے مقبول بٹ کو قاتل اور ڈاکو کہے جانے کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرے اور راولاکوٹ میں کے بی کا پتلا نظر آتش کیے جانے کے باوجود انہیں تا حال عہدے سے برخاست نہ کرنے کے رد عمل میں قوم پرست جماعتوںنے مظفرا ٓباد تک پیدل لانگ مارچ اور اسمبلی کے باہر دھرنے کا اقدام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :