لیپہ ویلی میں تازہ برفباری باعث زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہو گیا ‘مقامی آبادی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

جمعہ 3 مارچ 2017 15:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) آزادکشمیر کے علاقے لیپہ ویلی میں گزشتہ رات تازہ برفباری کے باعث زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہو گیا ہے۔ جس سے مقامی آبادی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں ضلع ہٹیاں بالا کے مشہور تفریحی مقام وادی لیپہ میں ایک دن قبل پڑنے والی تازہ برفباری کے باعث لیپہ تا ہٹیاں بالا سڑک ،،ایک بار پھرہتھ واڑ گلی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔

وادی لیپہ کو مظفرآباد سے ملانے والی اس واحد شاہراہ کی بندش سے لیپہ ویلی کی 80 ہزار کی آبادی محصور ہونے کے ساتھ ،، علاقے میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل اور صحت کی سہولتوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت لیپہ ویلی میں موجود شیرگلی روڈ سمیت دیگررابطہ سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات روایتی سستی کے باعث اس مرکزی شاہراہ کو کھولنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔

متعلقہ عنوان :