پنجاب ، ضلع لودھراں کے پرائمری سکول کے طلباء حکومتی غفلت کے باعث سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی دینے لگے

جمعہ 3 مارچ 2017 15:06

پنجاب ، ضلع لودھراں کے پرائمری سکول کے طلباء حکومتی غفلت کے باعث سکیورٹی ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) پنجاب میں ضلع لودھراں کے پرائمری سکول کے طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا ۔ حکومتی غفلت کے باعث سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی دینے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں قائم ایک پرائمری سکول میں سرکاری سکیورٹی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے سکول انتظامیہ نے دہشتگردی سے بچائو اور سکول کے تحفظ کے لئے سکول طلباء کو سکیورٹی اہلکار بنا کر گیٹ پر کھڑا کر دیا ۔

جس کے باعث سکول کے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور اپنے بچوں کو بہتر مستقبل اور تربیت کے لئے سکول بھیجتے تھے لیکن حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہمارے بچوں کا مستقبل اور ان کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں پر رحم کر کے سکول کے لئے سکیورٹی اہلکار بھرتی کئے جائیں

متعلقہ عنوان :