تھر : مزید 6مور موت کا شکار،12دن میں76مرگئے

جمعہ 3 مارچ 2017 15:01

تھر : مزید 6مور موت کا شکار،12دن میں76مرگئے
تھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) صحرائے تھرمیں موروں کی ہلاکتیں بڑھنے لگیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مور مرگئے،تھر میں 12 روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد76ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر کے مختلف گائوں میں رانی کھیت کی بیماری نے جمعہ کومزید 6مور وں کو موت کا شکار بنایا،اموات کی روک تھام کیلیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں مٹھی پہنچ گئیں ۔محکمہ وائلڈلائف نیموروں کی ہلاکتوں پرموقف اختیار کیاہے کہ تھرپارکر میں گرمی کی شدت اورپیاس سے مورہلاک ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ دیہات میں وائلڈ لائف کی ٹیمیں اور دوائیں ضرورت سے کم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :