اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں گولہ باری، کوئی جانی نقصان نہیںہوا

جمعہ 3 مارچ 2017 14:46

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں گزشتہ روز بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت لاھیا میں توپ کے چھ گولے داغے گئے۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج نے ایک ہی جگہ پر دو بار گولہ باری کی۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔عبرانی اخبارکے مطابق اسرائیلی بارڈر فورس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائرنگ کی گئی تھی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :