پی ایس ایل ٹو کا فائنل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے دانش اسکول کو تحفہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 مارچ 2017 12:48

پی ایس ایل ٹو کا فائنل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے دانش اسکول کو تحفہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مارچ 2017ء) : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں 5 مارچ کو ہونے جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دانش اسکول کے بچوں کو زبردست تحفہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ایس ایل ک فائنل کی ٹکٹس کا کوٹہ دانش اسکول کے بچوں میں بانٹ دیا ہے۔دانش اسکول کے25 بچے پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے ۔مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سےپنجاب ایجوکیشن اینڈو منٹ فنڈ کے 25اسکالز، آٹھ بہترین اساتذہ ،6 ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز کو بھی پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کا تحفہ دیا گیا ہے۔